دنیا
متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز کو مکمل اور غیر مشروط طور پر کھولنے کا مطالبہ

ریم الہاشمی نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کے برابر توانائی اور دیگر کلیدی اشیاء گزرتی ہیں۔ حالیہ کشیدگی اور ایرانی حملوں کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای کا طرزِ زندگی نہ صرف خوشحالی بلکہ تحفظ کی ضمانت بھی دیتا ہے، جو اماراتی قیادت کے وژن اور قومی جذبے کا عکاس ہے۔
اماراتی وزیر نے اس موقع پر امریکہ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای پہلے ہی امریکی معیشت میں ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور اب آئندہ 10 سالوں میں مزید 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ علاقائی صورتحال نے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کی تزویراتی شراکت داری کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔



