تازہ ترینپاکستان

مریم نواز کا اعتراف: حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں، عوام کے خواب پورے کرتی رہوں گی

پنجاب میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ کی حکمرانی ہے، خیبرپختونخوا کے طلبہ کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ

مریم نواز کا اعتراف: حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں، عوام کے خواب پورے کرتی رہوں گی
مریم نواز کا اعتراف: حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں، عوام کے خواب پورے کرتی رہوں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت ہمیشہ نہیں رہتی اور اقتدار سے زیادہ عارضی کوئی چیز نہیں، میری کوشش ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

چکوال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہونہار طلبہ کو بھی اسکالرشپس دی جا رہی ہیں، جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی ان کے لیے حصہ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چھوٹے شہروں میں علاج کی سہولتیں نہ ہونے کے باعث مریضوں کو بڑے شہروں میں منتقل کرنا پڑتا تھا، تاہم اب چکوال میں دل کے مریضوں کا مفت علاج ممکن ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چکوال میں بھی کیتھ لیب اور اسکول آف ایمیننس جیسی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ شہر کے لیے مزید گرین بسیں بھی آرہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں اپنا گھر اسکیم کے تحت ڈھائی لاکھ گھر تعمیر ہوچکے ہیں اور لاکھوں افراد اس منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اب سفارش کے بجائے میرٹ کی حکمرانی ہے، جو سفارش پر آتا ہے وہ قابل نہیں ہوتا۔ میری کوشش ہے کہ عوام کے خواب پورے کرتی رہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button