
کوئٹہ )یو این اے( کوئٹہ پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب کی 30 بوتلیں برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیا الحق مندوخیل کی ہدایات پر ڈی ایس پی صدر سرکل شوکت جدون کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بروری میجر انور کاکڑ اور ایس ایچ او نصیب اللہ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔اس دوران پولیس نے محمد ابراہیم ولد محمد علی، نور محمد ولد نبی بخش، نریش ولد لال چند اور محمد جمعہ ولد محمد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر شراب کی 30 بوتلیں برآمد کرلیں۔پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



