تازہ ترینپاکستان

نیپرا کا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی پر ریلیف کم کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے اضافہ منظور

اضافی بجلی کا نرخ 22 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے 30 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری، نئے نرخ نومبر 2026 سے لاگو ہوں گے

 

نیپرا کا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی پر ریلیف کم کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے اضافہ منظور
نیپرا کا صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی پر ریلیف کم کرنے کا فیصلہ، فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے اضافہ منظور

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت پر دیے جانے والے ریلیف میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیپرا نے اضافی بجلی کا نرخ 22 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے 30 پیسے فی یونٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس طرح اضافی بجلی استعمال کرنے والے صنعتی اور زرعی صارفین کو فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جبکہ نئے نرخ نومبر 2026 کے بلنگ مہینے سے لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے تین سالہ ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر رعایتی نرخ فراہم کیے جا رہے تھے۔دوسری جانب نیپرا کے فیصلے پر دو اراکین نے اختلافی نوٹ بھی تحریر کیا۔ ممبر آمنہ احمد اور ممبر مقصود انور خان نے 25 روپے 30 پیسے فی یونٹ کے نرخ کو بے بنیاد قرار دیا۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق صنعتی اور زرعی صارفین کے بنیادی بجلی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف اضافی بجلی کی کھپت پر فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button