تازہ ترینپاکستان

سپارکو نے پاکستان کا جدید اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا، پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے نظام فعال

تھل ڈیزرٹ ریلی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع، گاڑیوں کی پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ریسنگ کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی

سپارکو نے پاکستان کا جدید اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا، پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے نظام فعال
سپارکو نے پاکستان کا جدید اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا، پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے نظام فعال

سپارکو نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (پاک ایس بی اے ایس) متعارف کرا دیا ہے، جسے پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق یہ جدید نظام درست اور قابل اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولیات فراہم کرتا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں جدید سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نظام کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جہاں یہ گاڑیوں کی درست پوزیشن معلوم کرنے اور راستوں کی بہتر رہنمائی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔سپارکو کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ ڈرائیورز کو بہتر نیوی گیشن سہولت بھی میسر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button