
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی عزمِ استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


