
ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو بڑا دھچکا، سیمی فائنل میں ایران کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر
اسلام آباد: 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔ سیمی فائنل میں ایران کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔مقابلے میں ایران نے ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد پاکستانی ویمنز ٹیم کا چیمپئن شپ میں فائنل تک پہنچنے کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم نے ایونٹ میں اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، جہاں اس کا مقابلہ ہانگ کانگ چائنا کی ٹیم سے ہوگا۔



