
سیالکوٹ: سمبڑیال کے علاقے گاں جیٹھیکے میں ڈاکو سنار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔سنار کے مطابق صبح تقریبا 4 بجے دو ڈاکو گھر کے عقبی حصے سے سیڑھی لگا کر اندر داخل ہوئے اور سونا لوٹ لیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکوں کا تعاقب شروع کردیا۔ڈی پی او کے مطابق پولیس کے تعاقب پر ملزمان لوٹا گیا سونا کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نے سونا برآمد کرکے تاجر کے حوالے کردیا ہے، جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔



