بلوچستانتازہ ترین

حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبودکے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،حاجی ولی نورزئی

پچھلے 70 سالوں میں جو کام نہیں ہوئے وہ موجودہ حکومت میں ہو رہے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر

حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبودکے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،حاجی ولی نورزئی
حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبودکے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،حاجی ولی نورزئی

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران معذور افراد سے متعلق پیش کی گئی قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر ولی محمد نورزئی نے قرارداد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اسے انتہائی اہمیت کی حامل قرار دیا۔ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ولی محمد نورزئی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں معذور افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پچھلے 70 سالوں کے دوران معذور افراد کے حقوق اور فلاح کے حوالے سے وہ کام نہیں کیے گئے جو آج کی موجودہ حکومت کے دورِ اقتدار میں ہو رہے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری نے اجلاس کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں “کمک پروگرام” کے تحت خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں خصوصی افراد کے لیے معیاری اسکولز قائم کیے گئے ہیں جہاں انہیں تعلیم دی جا رہی ہے، جبکہ سالانہ 120 خصوصی افراد اور اساتذہ کو جدید تدریسی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دستکاری کے شعبے میں بھی خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے تربیتی پروگرام جاری ہیں تاکہ وہ معاشرے کے مفید اور خود کفیل شہری بن سکیں۔ولی محمد نورزئی نے ایوان کو یقین دلایا کہ معذور افراد کے حوالے سے پیش کی گئی اس قرارداد کے تمام نکات پر حکومت کی جانب سے من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی افراد کی سہولت اور بہتری کے لیے نئے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button