بلوچستانتازہ ترین

ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی وفات بلوچستان کے لیے عظیم سیاسی نقصان ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

مرحوم ایک کھلے دل کے قوم پرست سیاست دان تھے

ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی وفات بلوچستان کے لیے عظیم سیاسی نقصان ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی وفات بلوچستان کے لیے عظیم سیاسی نقصان ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ(یو این اے)جمعیت علما اسلام کے سیکرٹری جنرل ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ھے کہ ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی کی وفات سے بلوچستان ایک سنجیدہ، دوراندیش اور اعتدال پسند سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ان کی وفات کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ مرحوم ایک کھلے دل کے قوم پرست سیاست دان تھے، تنگ نظری ان کے قریب سے بھی نہیں گزری تھی۔ایک دفعہ ایسا ہوا کہ میر غوث بخش بزنجو مرحوم کی وفات کے بعد ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی نے ایک نئی نظریاتی قوم پرست جماعت تشکیل دی، جس کا نام غالبا نیشنل کانگریس بلوچستان تھا۔ ڈاکٹرمرحوم نے مجھے کہا کہ میں اپنی پارٹی کا ایک اجلاس بلاتا ہوں اور آپ نے میرے کارکنوں سے خطاب کرنا ہے۔ انہوں نے مجھے مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا اور خطاب کا موضوع نیشنلزم، اسلامزم اور انسانیت مقرر کیا۔ اس موضوع پر میں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ خطاب کیا، جبکہ ڈاکٹر صاحب مرحوم نے خود کوئی خطاب نہیں کیا۔ اس واقعے سے بھی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھلے دل کے، دوراندیش اور وسیع النظر قوم پرست سیاست دان تھے۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔ وہ ایک اچھے انسان تھے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button