تازہ ترین
پشین زیارت کراس کسٹم چیک پوسٹ پر بڑی کارروائی
مسافر بس سے 5 کلو سے زائد آئس اور کروڑوں روپے کا سامان برآمدکرلیا

کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ کے قریب پشین زیارت کراس کسٹم چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران مسافر بس سے پانچ کلو سے زائد آئس برآمد کرلی گئی، جبکہ نان کسٹم پیڈ الیکٹرانکس، ایک گاڑی اور خشک میوہ جات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ بلوچستان میں سکیورٹی کے نامساعد حالات کے باوجود کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور دیگر سامان ضبط کیا۔ حکام کے مطابق آئس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ دیگر سامان کے حوالے سے قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



