
اسلام آباد )یو این اے( جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے، تاہم یہ فیصلہ بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور اسپتال منتقلی کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ سامنے آچکا ہے، جبکہ احتجاج جاری رکھنا یا ختم کرنا پاکستان تحریک انصاف کا اپنا فیصلہ ہے۔



