بلوچستانتازہ ترین

مستونگ حملہ، وفاقی وزیر خالد مگسی اور صادق سنجرانی کا میر ضیا اللہ لانگو سے رابطہ

پولیس کی بروقت جوابی کارروائی قابلِ تحسین، بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، خالد مگسی و صادق سنجرانی

مستونگ حملہ، وفاقی وزیر خالد مگسی اور صادق سنجرانی کا میر ضیا اللہ لانگو سے رابطہ
مستونگ حملہ، وفاقی وزیر خالد مگسی اور صادق سنجرانی کا میر ضیا اللہ لانگو سے رابطہ

کوئٹہ )یو این اے(بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی اور سابق چیئرمین سینیٹ و رکن بلوچستان اسمبلی محمد صادق سنجرانی نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور مستونگ میں پیش آنے والے حملے کی شدید مذمت کی۔نوابزادہ خالد خان مگسی نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان اور وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔ انہوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھی میر ضیا اللہ لانگو کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے۔ انہوں نے حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی بروقت کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور بروقت جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے میر ضیا اللہ لانگو کی بحفاظت رہنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button