بلوچستانتازہ ترین

خاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

متعدد دہشت گرد زخمی، اسلحہ، گولہ بارود، گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد

خاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
خاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

خاران )یو این اے( بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے وابستہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مثر کارروائی کی، جبکہ آپریشن کے بعد علاقے میں تلاشی اور صفائی کی کارروائی بھی جاری رکھی گئی۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا، جبکہ ایک موٹر سائیکل اور دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی سمیت دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button