
دشت یو این اے دشت کے علاقے میں تولگی روڈ سے سی پیک شاہراہ جانے والی سڑک پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔مقامی ذرائع کے مطابق ناکہ بندی میں مسلح مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں، جنہوں نے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر چیک کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی شام تقریبا 4 بجے شروع کی گئی جو 7 بجے تک جاری رہی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا رہی۔واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور مسلح افراد کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق بھی نہیں کی گئی۔



