
جھل مگسی)یو این اے(جھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹھیکیدار سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے ٹھیکیدار اور ایک دوسرے شخص کو اپنی تحویل میں لیا اور نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دونوں مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم فوری طور پر اغوا کی وجہ اور ملزمان کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔



