
تربت (یو این اے)بلیدہ کے علاقے چب کے پہاڑی سلسلے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقائی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم ابتدائی طور پر واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی موت کی وجوہات کا علم ہو سکا ہے۔ متعلقہ انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے واقعے کے حوالے سے معلومات اور لاش کی شناخت کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔



