
نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کے والد بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق یاسمین لہڑی کے والد کی بازیابی کے بعد اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تاہم ان کی بازیابی کس طرح عمل میں آئی اور انہیں کہاں سے بازیاب کرایا گیا، اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسمین لہڑی کے والد کی بحفاظت گھر واپسی پر اہلخانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے پر فراہم کی جائیں گی۔



