بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے علاقے دالبندین میںبوزرز اور ٹریلرز کا ملبہ اٹھانے آنے والے پانچ گاڑی مالکان اغوا

2روز قبل نذرِ آتش کی گئی گاڑیوں کے مالکان لاپتا، سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن تیزکردی

بلوچستان کے علاقے دالبندین میںبوزرز اور ٹریلرز کا ملبہ اٹھانے آنے والے پانچ گاڑی مالکان اغوا
بلوچستان کے علاقے دالبندین میںبوزرز اور ٹریلرز کا ملبہ اٹھانے آنے والے پانچ گاڑی مالکان اغوا

دالبندین)یو این اے( ضلع چاغی کے علاقے نوکچا میں امن و امان کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی، جہاں دو روز قبل مسلح افراد کی جانب سے نذرِ آتش کیے گئے بوزرز اور ٹریلرز کا ملبہ اٹھانے کے لیے آنے والے پانچ گاڑی مالکان کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل نوکچا کے مقام پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران متعدد بوزرز اور ٹریلرز کو روک کر آگ لگا دی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں متاثرہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کا ملبہ اور باقی ماندہ سامان اٹھانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مقام پر پہلے سے موجود مسلح افراد نے گاڑی مالکان اور ان کے ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا۔ اغوا ہونے والوں کی تعداد پانچ بتائی جا رہی ہے، تاہم ان کی شناخت تاحال سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ مشتبہ راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اغوا کا یہ واقعہ اسی مقام پر پیش آیا جہاں دو روز قبل گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا تھا، جس سے بظاہر ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور اب بھی علاقے میں موجود تھے اور انہوں نے ملبہ اٹھانے کے لیے آنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد ٹرانسپورٹ برادری اور گاڑی مالکان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے حملوں، گاڑیوں کو نذرِ آتش کیے جانے اور اغوا کے واقعات پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر مثر سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح ہے اور واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں اور سرچ آپریشن جاری ہیں، جبکہ مزید تفصیلات اور مغویوں کی شناخت سے متعلق سرکاری معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button