بلوچستانتازہ ترین

افغان مہاجرین کے انخلا میں خدمات انجام دینے والے 118 گاڑی مالکان ایک سال بعد بھی معاوضوں سے محروم

چاغی میں گاڑی مالکان کا واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاج کا انتباہ، حکومت سے فوری ادائیگی کا مطالبہ

افغان مہاجرین کے انخلا میں خدمات انجام دینے والے 118 گاڑی مالکان ایک سال بعد بھی معاوضوں سے محروم
افغان مہاجرین کے انخلا میں خدمات انجام دینے والے 118 گاڑی مالکان ایک سال بعد بھی معاوضوں سے محروم

چاغی(یو این اے) افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران ضلعی انتظامیہ کو گاڑیاں فراہم کرنے والے 118 گاڑی مالکان تاحال اپنے واجبات سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔گاڑی مالکان کے مطابق گزشتہ سال افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل، چاگئے اور پوستی سے مہاجرین کو سرحد تک منتقل کرنے کے لیے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے گاڑیاں فراہم کیں، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود انہیں معاوضوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔گاڑی مالکان عطا اللہ گمشادزئی، وسیم نوتیزئی، وکیل احمد، عبد الظاہر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران گاڑیوں کے ایندھن، ڈرائیوروں کے اخراجات اور دیگر ضروری اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے برداشت کیے، جبکہ بعض مالکان نے اس مقصد کے لیے قرض بھی حاصل کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہر گاڑی مالک کے لاکھوں روپے ضلعی انتظامیہ کے ذمے واجب الادا ہیں، لیکن رقم نہ ملنے کے باعث وہ نہ صرف خود مالی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ ڈرائیوروں اور ایندھن فراہم کرنے والوں کے قرضے بھی ادا نہیں کر پا رہے۔گاڑی مالکان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے واجبات کے حصول کے لیے متعدد بار ڈپٹی کمشنر آفس سے رجوع کر چکے ہیں، تاہم انہیں ہر بار یہی جواب دیا جاتا ہے کہ رقم اوپر سے موصول ہونے کے بعد ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران گاڑیوں کے مالکان کے تمام واجبات فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ گاڑی مالکان نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button