بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان ایک روز میں بینک پٹرول پمپس پرڈکیتیاں لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی

شہر میں چوری و ڈکیتی کی مسلسل وارداتوں پر انتظامیہ ناکام، شہریوں اور تاجروں میں شدید تشویش و ہراس

بلوچستان میںایک روز میںبینک پٹرول پمپس پرڈکیتیاں لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی
بلوچستان میں ایک روز میں بینک پٹرول پمپس پرڈکیتیاں لاکھوں کی نقدی لوٹ لی گئی

خاران(یو این اے)نامعلوم مسلح افراد نے خاران بازار میں واقع یو بی ایل بینک کی برانچ پر حملہ کرکے بینک کے دروازے بند ہونے کے باعث مسلح افراد نے بینک کے اے ٹی ایم پر فائرنگ کرکے اسے نقصان پہنچایا جبکہ ایک ہی روز میں خاران شہر کے جنگل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک بند کرکے سدابہار پٹرولیم اور عاجزی پٹرولیم پر بیک وقت ڈکیتی کی وارداتیں کیے اس دوران مسلح ڈکیتوں نے واردات کے دوران شہریوں پر تشدد بھی کیا اور دونوں پٹرول پمپس سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ خاران شہر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ رواں ہفتے خاران شہر کے مشرقی بائی پاس پر بھی نامعلوم مسلح افراد نے دو دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتیں کیں، جبکہ اس کے اگلے ہی روز خاران گواش روڈ پر متعدد دکانوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔گزشتہ کئی دنوں سے خاران شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آئے روز نامعلوم مسلح افراد شہریوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ان وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہیں پولیس انتظامیہ کی ذمہ داریاں بنتی ہیں کہ وہ عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جبکہ عوام میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول سی پیدا ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button