
کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کچھی کی نومنتخب کابینہ اور کارکنوں کے اعزاز میں پہوڑ ہاوس کوئٹہ میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے صوبائی و مرکزی رہنماں، ضلعی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا اہتمام نیشنل پارٹی کے سینئر کارکن شمن علی پہوڑ اور پہوڑ برادری کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ چنگیز حئی بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میران بلوچ، ضلع کچھی کے صدر ملک اسد اللہ بنگلزئی سمیت دیگر رہنماں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمت عملی مرتب کر رہی ہے اور تحصیل بھاگ سمیت ضلع کچھی میں تنظیم سازی، رابطہ مہم اور عوامی مسائل کے حل کے ذریعے عوامی نمائندگی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھی، نصیرآباد ریجن اور بلوچستان بھر میں عوام کو بنیادی مسائل کا سامنا ہے، جبکہ حکمران سب اچھا کی باتیں کر کے عوامی مشکلات سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔رہنماں کا کہنا تھا کہ کرپشن اور کمیشن خوری نے سیاسی نظام کو نقصان پہنچایا ہے، ایسے حالات میں سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل اجاگر کریں اور مایوسی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب میں پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ تنظیم کو مزید فعال بنایا جائے، رکنیت سازی مہم تیز کی جائے اور ضلع کچھی میں عوامی رابطہ مہم کو مثر انداز میں آگے بڑھایا جائے۔



