بلوچستانتازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کے نئے نظامِ قیمت کی شدید مذمت

حکومت فوری طور پر اس عوام دشمن پالیسی کو واپس لے

مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کرے، مولانا عبدالرحمن رفیق
مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کرے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ(یو این اے)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلی مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی، حاجی نعمت اللہ خان اچکزئی اور دیگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے مجوزہ نئے نظام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک اور معاشی حملہ ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا، ٹرانسپورٹ کے کرائے، اشیائے خورد و نوش اور روزمرہ استعمال کی تمام ضروری اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوگا جبکہ عام شہری، مزدور، کسان، تاجر اور تنخواہ دار طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایسے فیصلے کر رہی ہے جو معاشی بے یقینی، کاروباری عدم استحکام اور عوامی پریشانی میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ رہنماں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اس عوام دشمن پالیسی کو واپس لے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مثر اقدامات کرے اور عوام کو مزید معاشی بوجھ تلے دبانے سے گریز کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button