بلوچستانتازہ ترین

امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2مبینہ ڈاکو ہلاک

ہلاک افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردیا تفتیش جاری، پولیس

امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2مبینہ ڈاکو ہلاک
امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2مبینہ ڈاکو ہلاک

کوئٹہ (یو این اے)کوئٹہ کے علاقے امداد چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک کی شناخت 25 سالہ پیر بخش ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ دوسرے مبینہ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور دوسرے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمیت دیگر قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button