
خضدار (یو این اے)تحصیل وڈھ کے علاقے نال کراس روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈیزل سے لوڈ زمبیادگاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل وڈھ کے علاقے قومی شاہراہ نال کراس کے ایریا میں نامعلوم افراد نے ایک زمبیاد گاڑی جو کی پیٹرول سے لوڈ تھی پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی ۔ جس سے گاڑی بمعہ پیٹرول جل کر خاکستر ہوگئے ۔ یہ ایک گاڑی نہیں بلکہ ایک خاندان کی روٹی روزی جلا کر راکھ میں تبدیل کردی گئی ۔ ۔



