بلوچستانتازہ ترین

محمد ابراہیم ہزارہ شہید کی چالیسویں برسی، ایچ ڈی پی کا شہدا کو سرخ سلام

ایچ ایس ایف نے ابراہیم شہید کے نظریات کو زندہ رکھنے میں تاریخی کردار ادا کیا،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

محمد ابراہیم ہزارہ شہید کی چالیسویں برسی، ایچ ڈی پی کا شہدا کو سرخ سلام
محمد ابراہیم ہزارہ شہید کی چالیسویں برسی، ایچ ڈی پی کا شہدا کو سرخ سلام

کوئٹہ(یو این اے )ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی)کے مرکزی بیان میں ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایچ ایس ایف) ڈگری کالج یونٹ کے چیئرمین محمد ابراہیم ہزارہ شہید کی چالیسویں برسی کے موقع پر انہیں، شہید چیئرمین حسین علی یوسفی اور تاریک راہوں میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام بے گناہ شہدا کو سرخ سلام پیش کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ محمد ابراہیم ہزارہ کی شہادت نے 1986 میں غیرملکی پراکسی عناصر کی سازشوں کو بے نقاب کیا اور ثابت کیا کہ ہزارہ قوم کو عقیدے اور مذہب کے نام پر استعمال کرتے ہوئے معصوم جذبات سے کھیلا جا رہا تھا۔ایچ ڈی پی کے مطابق ابراہیم شہید کی شہادت کے بعد ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ان کی یاد اور نظریات کو زندہ رکھنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ تنظیم نے ہزارہ طلبہ کی سیاسی، نظریاتی اور تعلیمی رہنمائی کے ساتھ کیریئر کونسلنگ کے ذریعے مثبت کردار ادا کیا اور آج بھی اسی مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اب ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی بھی اس جدوجہد کا حصہ ہے اور شہدا کے مشن سے قوم کو آگاہ کرنے اور ان کے ارمانوں کی تکمیل کے لیے عملی میدان میں موجود ہے۔بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بعض افراد جو خود کو ابراہیم شہید کا پیروکار قرار دیتے ہیں، انہوں نے ابراہیم شہید کے قائم کردہ ادارے کے مقابلے میں متوازی ادارہ بنا کر ہزارہ طلبہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، جس سے قومی تحریک کو نقصان پہنچا۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عہد کیا کہ وہ ابراہیم شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھائے گی اور ہزارہ طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو مزید مضبوط بنانے اور شہدا کے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button