
ڈیرہ بگٹی (یو این اے) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کی تحصیل پٹ فیڈر میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نوجوان احمد علی پیدل جا رہا تھا کہ راستے میں بچھی بارودی سرنگ پر اس کا پاں آ گیا، جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں احمد علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ حکام واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔



