بلوچستانتازہ ترین

سانحہ مانگی ڈیم کے خلاف سنجاوی میں مکمل شٹر ڈان، بازار، بینک اور تجارتی مراکز بند

شہدا سے اظہارِ یکجہتی، مظاہرین کا ملزمان کی گرفتاری، لواحقین کو انصاف اور امن کے قیام کا مطالبہ

سانحہ مانگی ڈیم کے خلاف سنجاوی میں مکمل شٹر ڈان، بازار، بینک اور تجارتی مراکز بند
سانحہ مانگی ڈیم کے خلاف سنجاوی میں مکمل شٹر ڈان، بازار، بینک اور تجارتی مراکز بند

سنجاوی(یو این اے )سانحہ مانگی ڈیم زیارت میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے خلاف تحصیل سنجاوی میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی گئی، جس کے باعث شہر کے تمام بڑے اور چھوٹے کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں، بینک اور دیگر تجارتی ادارے بند رہے جبکہ معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوئے۔ہڑتال کے دوران بازاروں میں غیر معمولی سناٹا رہا اور ٹریفک بھی معمول سے کم دیکھی گئی۔ تاجروں، دکانداروں اور شہریوں نے ہڑتال میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے سانحے کے شہدا سے اظہارِ یکجہتی کیا اور واقعے کی شدید مذمت کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ہڑتال کے باعث تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں، جبکہ شرکا نے امن، انصاف اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت سے فوری اور مثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button