
کوئٹہ(یو این اے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کوئٹہ نے انکوائری نمبر 541/2026 کے سلسلے میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کبیر افغان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹس کے مطابق مذکورہ انکوائری میں ریاست مخالف پروپیگنڈا سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نوٹس میں کبیر افغان، سکنہ پشتون آباد، ضلع کوئٹہ، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 17 جولائی 2026 کو صبح 11:30 بجے میکانگی روڈ، بلوچی اسٹریٹ، پرانے سول ڈیفنس آفس میں قائم این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کوئٹہ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا مقف ریکارڈ کرائیں۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ اور وقت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گا کہ متعلقہ شخص کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں، جبکہ نوٹس کی عدم تعمیل دفعہ 174 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قابلِ سزا قرار دی گئی ہے۔



