بلوچستانتازہ ترین

سانحہ زیارت کے خلاف آج کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی،مرکزی تنظیم تاجران

شہدا کے لواحقین کے مطالبات انصاف، امن اور عوام کے تحفظ سے متعلق ہیں، کاشف حیدری

سانحہ زیارت کے خلاف آج کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی،مرکزی تنظیم تاجران
سانحہ زیارت کے خلاف آج کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی،مرکزی تنظیم تاجران

کوئٹہ(یو این اے )مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ سانح زیارت کے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی اور دھرنا کمیٹی کے مطالبات کی حمایت میں آج 17 جولائی کو کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی، جس کے دوران تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سانح زیارت نے پورے بلوچستان کو سوگوار کر دیا ہے اور شہدا کے لواحقین کے مطالبات انصاف، امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق ہیں، جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیارت سمیت بلوچستان بھر میں پائیدار امن قائم کیا جائے، شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سانحے کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔کاشف حیدری نے بلوچستان بھر کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ آج کی مکمل شٹر ڈان ہڑتال میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے کاروباری مراکز بند رکھیں اور شہدا کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی، امن کے قیام اور عوام کے جائز مطالبات کی حمایت کا عملی ثبوت دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button