بلوچستانتازہ ترین

مستونگ پولیس کی کاروائی

5 گاڑیاں، متعدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد، کئی ملزمان گرفتار

مزید ملزمان کی شناخت، مختلف علاقوں میں چھاپے جاری
مزید ملزمان کی شناخت، مختلف علاقوں میں چھاپے جاری

مستونگ (یو این اے )مستونگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسنیچ شدہ پانچ گاڑیاں، متعدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کر لیا، جبکہ ڈکیتی، اسنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث کئی خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مزید ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی ایس پی) مستونگ رفیق حمزہ بلوچ نے ایس پی آفس مستونگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر ایس ایچ او عبدالروف بلوچ، نور حسین لہڑی، مجیب الرحمن مینگل، بلال احمد اور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی ایس پی رفیق حمزہ بلوچ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اللہ بخش بلوچ کی سربراہی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، ڈکیت گروہوں، اسنیچرز اور چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سے تین ماہ کے دوران مختلف مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں اور برآمد شدہ گاڑیاں و دیگر سامان اصل مالکان کے حوالے کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی مستونگ کے مقدمات نمبر 57 اور 58/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزمان مرزا رحیم بشیر اور عامر کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کیا گیا، جبکہ دورانِ تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔ڈی ایس پی کے مطابق ریلوے ٹریک کے اطراف سرگرم چار رکنی اسنیچنگ گروہ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ مشترکہ کارروائی کے دوران کانک کے علاقے سے اسنیچ کی گئی ویگو گاڑی برآمد کر لی گئی، جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی شناخت کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ایک معروف وکیل کی چھینی گئی ویگو، تھانہ درینگڑ سے اسنیچ کی گئی کرولا، کلی ریکی سے ایک اور کرولا اور دیگر مقدمات میں چھینی گئی ایک اور ویگو سمیت مجموعی طور پر پانچ اسنیچ شدہ گاڑیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔رفیق حمزہ بلوچ نے کہا کہ بیشتر مقدمات میں ملوث ملزمان کی شناخت مکمل ہو چکی ہے، عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے جا چکے ہیں اور مختلف علاقوں میں مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مستونگ پولیس کسی دبا یا سفارش کے بغیر قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button