بلوچستانتازہ ترین

زیارت میں لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے لواحقین کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا جاری

لاپتہ افراد کے خاندان شدید ذہنی اذیت، بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں

زیارت میں لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے لواحقین کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا جاری
زیارت میں لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے لواحقین کا ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا جاری

زیارت(یو این اے ) ضلع زیارت میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔دھرنے میں شریک مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر بازیاب کرکے منظرِ عام پر لایا جائے اور ان کے اہلِ خانہ کو ان کی خیریت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے پیارے کئی روز سے لاپتہ ہیں، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت، بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔شرکائے دھرنا نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ اہلکاروں کی تلاش کے لیے مثر اور تیز رفتار اقدامات کیے جائیں اور جلد از جلد ان کی محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے، جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button