بلوچستانتازہ ترین

بارکھان اور رکھنی میں آٹے کا بحران سنگین، قیمتیں 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں

ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کا مطالبہ

بارکھان اور رکھنی میں آٹے کا بحران سنگین، قیمتیں 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں
بارکھان اور رکھنی میں آٹے کا بحران سنگین، قیمتیں 135 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں

بارکھان(یو این اے )ضلع بارکھان اور رکھنی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں، خصوصا متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ مہنگائی کی نئی لہر کے باعث عام شہری اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی مارکیٹوں میں آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چند روز قبل تک 80 سے 90 روپے فی کلو فروخت ہونے والا آٹا اب 130 سے 135 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 40 کلوگرام آٹے کا تھیلا 5 ہزار 300 سے 5 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے نے شہریوں کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے باعث آٹے کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی مثر نگرانی نہ ہونے کے باعث عام آدمی مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔متاثرہ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت مثر اقدامات نہ کیے گئے تو آٹے کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے باعث عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button