
دکی (یو این اے)دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈنیمہ میں موٹرسائیکل پر زوردار دھماکا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت گل بیگ قوم مری، سکنہ کلی ڈنیمہ، تحصیل لونی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بم کچی سڑک میں نصب کیا گیا تھا، جس پر موٹرسائیکل چڑھتے ہی زوردار دھماکا ہو گیا۔ پولیس اور لیویز نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



