
کوئٹہ(یو این اے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)بلوچستان نے کوئٹہ پولیس کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ توہین آمیز سوشل میڈیا مواد کی اشاعت کے مقدمے میں مرکزی ملزم آغا رضا کو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا تھا اور کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مذہبی جذبات مجروح کرنے، نفرت انگیز مواد پھیلانے یا فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے مبینہ غلط استعمال پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



