بلوچستانتازہ ترین

لسبیلہ میں طوفانی بارش اور آندھی، دو مکانات منہدم، 2بچے زخمی

شدید بارش و آندھی سے گھروں، سولر سسٹمز اور آمدورفت کو نقصان، متاثرین کا فوری امداد کا مطالبہ

لسبیلہ میں طوفانی بارش اور آندھی، دو مکانات منہدم، 2بچے زخمی
لسبیلہ میں طوفانی بارش اور آندھی، دو مکانات منہدم، 2بچے زخمی

لسبیلہ (یو این اے )لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں طوفانی بارش اور تیز آندھی کے باعث دو رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے، جبکہ متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ واقعے میں دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شدید آندھی سے کئی گھروں کے سولر سسٹمز اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ مختلف مقامات پر مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس سے آمدورفت متاثر ہوئی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ افراد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری امدادی کارروائیاں، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button