بلوچستانتازہ ترین

دانہ سر بس حادثے کی تباہ شدہ کوچ کا ملبہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا

بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے حادثے کے شواہد متاثر ہونے کا خدشہ، تحقیقات جاری

دانہ سر بس حادثے کی تباہ شدہ کوچ کا ملبہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا
دانہ سر بس حادثے کی تباہ شدہ کوچ کا ملبہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا

ژوب (یو این اے )دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک بس حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ کا ملبہ حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد تباہ شدہ بس کا ملبہ جائے وقوعہ پر موجود تھا، تاہم شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے اسے بہا دیا، جس کے باعث حادثے سے متعلق بعض تکنیکی شواہد کے تحفظ اور مزید تفتیش میں مشکلات پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے میں مجموعی طور پر 40 مسافر جاں بحق ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت اور میتوں کی آبائی علاقوں کو منتقلی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیلابی ریلے میں بس کا ملبہ بہہ جانے کے بعد بھی دستیاب شواہد اور دیگر تکنیکی پہلوں کی روشنی میں تفتیش کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button