بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ پولیس اور موبائل سنیچرز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک اور دو زخمی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 11 موبائل فون، اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع

گرفتار ملزمان سریاب کے مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے
گرفتار ملزمان سریاب کے مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے

کوئٹہ(یو این اے )کیچی بیگ پولیس نے راہزنی کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو مبینہ طور پر لوٹ مار میں مصروف ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں نصراللہ قوم جتوئی سکنہ ڈھاڈر حال سریاب روڈ ہلاک ہو گیا، جبکہ اسداللہ قوم راہیجہ اور ثنا اللہ قوم جتوئی ساکن ڈھاڈر، زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سریاب کے مختلف تھانوں کی حدود میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 11 عدد موبائل فون، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔پولیس نے زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ایک ملزم نصراللہ دوران علاج سول ہسپتال میں ہلاک ہوا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ کیچی بیگ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button