
کوہلو (یو این اے )بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لائیو اسٹاک ڈیری فارم کی آٹھ خالی آسامیوں کے لیے 594 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کو ڈاکٹر مجید مری کی زیرِ نگرانی امیدواروں کے تحریری ٹیسٹ منعقد کیے گئے، جنہیں مجموعی طور پر شفاف اور تسلی بخش قرار دیا گیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ٹیسٹ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف آٹھ آسامیوں کے لیے 594 امیدواروں کی درخواستیں اور ٹیسٹ میں شرکت علاقے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے نئی آسامیوں کا اعلان کرنے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭



