الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے، نوٹیفکیشن جاری
کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی، پاکستان تحریک انصاف تاحال بغیر تنظیمی ڈھانچے کے شامل

اسلام آباد (یکم جولائی 2026): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کر لیے ہیں، جس کے بعد کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان چاروں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے جن چار جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو تسلیم کیا ہے ان میں، عام آدمی تحریک، پاکستانی عوامی انقلابی لیگ، اللہ اکبر تحریک اور کسان اتحاد عوامی پارٹی شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف تاحال بغیر سربراہ اور تنظیمی ڈھانچے کے الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی قانونی حیثیت سے متعلق فہرست جاری کر دی ہے۔ پاکستان ریفارم پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات تا حال تسلیم نہیں ہو سکے ہیں۔



