بلوچستانتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ہسپتال بارکھان میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، تشویشناک حالت میں مریض کو کوہلو منتقل کر دیا گیا

اینٹی ریبیز ویکسین اور بنیادی ادویات کی عدم دستیابی پر شہریوں کا شدید احتجاج، محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈسٹرکٹ ہسپتال بارکھان میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، تشویشناک حالت میں مریض کو کوہلو منتقل کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ ہسپتال بارکھان میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین ناپید، تشویشناک حالت میں مریض کو کوہلو منتقل کر دیا گیا

بارکھان(یو این اے )ڈسٹرکٹ ہسپتال بارکھان میں کتے کے کاٹنے کی بنیادی ویکسین (اینٹی ریبیز ویکسین) دستیاب نہ ہونے کے باعث شہریوں میں شدید تشویش اور خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہسپتال میں ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے کتے کے کاٹنے سے متاثرہ ایک مریض کو بروقت علاج نہ مل سکا، جس کے باعث لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعد ازاں مریض کو انتہائی تشویشناک حالت میں پڑوسی ضلع کوہلو منتقل کرنا پڑا۔شہریوں اور متاثرہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح کے بڑے ہسپتال میں اینٹی ریبیز جیسی انتہائی بنیادی اور زندگی بچانے والی ویکسین کا نہ ہونا محکمہ صحت کی کارکردگی اور ادویات کی فراہمی کے دعوں پر بڑے سوالات اٹھاتا ہے۔ ہسپتال میں ادویات کی مسلسل کمی کی وجہ سے غریب مریضوں کو دوسرے اضلاع کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان کے اخراجات اور ذہنی اذیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ بارکھان کے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال بارکھان میں اینٹی ریبیز ویکسین سمیت دیگر تمام ضروری ادویات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ضلع میں صحت کی بنیادی سہولیات کو بہتر کر کے عوام کی بیچارگی کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button