تازہ تریندنیا

ایران سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات کے انتظامات شروع کر دیے، 2 کروڑافراد کی شرکت متوقع

سوگ کی مرکزی تقریبات 4 جولائی سے تہران اور قم میں شروع ہوں گی، تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی

 ایران سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات کے انتظامات شروع کر دیے، 2 کروڑافراد کی شرکت متوقع
ایران سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات کے انتظامات شروع کر دیے، 2 کروڑافراد کی شرکت متوقع

ایرانی حکام نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور سوگ کی تقریبات میں تقریباً دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سوگ کی مرکزی تقریبات 4 جولائی سے تہران اور مقدس شہر قم میں شروع ہوں گی، جبکہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت، پولیس اور پاسدارانِ انقلاب مشترکہ طور پر سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین اور شرکاء کی آمدورفت کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button