تازہ ترین
قلات میں رودینجو کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ، پولیس کا قافلہ بال بال بچ گیا
اسکواڈ ڈیوٹی پر مامور کیو آر ایف اور اے ٹی ایف کی تینوں گاڑیاں اور اہلکار محفوظ، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی
قلات(یو این اے )قلات میں رودینجو کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس کی تین گاڑیاں، جن میں ایک کوئیک رسپانس فورس (QRF) اور دو انسداد دہشت گردی فورس (ATF) کی گاڑیاں شامل تھیں، اسکواڈ ڈیوٹی کے لیے قلات سے بینچہ کی جانب جا رہی تھیں۔ گاڑیاں جب رودینجو کے علاقے میں پہنچیں تو قافلے کے قریب سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم (IED) دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم دھماکے میں تمام تینوں گاڑیاں اور اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ایک اے ٹی ایف گاڑی واپس قلات روانہ ہو گئی جبکہ ایک کیو آر ایف اور ایک اے ٹی ایف گاڑی بینچہ کی جانب اپنے سفر پر روانہ رہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔




