دنیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایران کے صدر مسعود پزشکیان منگل کو ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ ہوا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، جبکہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی صدر مسعود پزشکیان سے قبل اسلام آباد پہنچ چکے تھے۔

نور خان ایئربیس پر ایرانی صدر کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں پاک فضائیہ کے جے ایف-17 طیاروں نے معزز مہمان کو سلامی دی۔ اس موقع پر ایرانی صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button