پاکستان کی دھرتی غریب کے لیے تنگ کر دی گئی ہے: سلمان اکرم راجہ پاکستان کی دھرتی غریب کے لیے تنگ کر دی گئی ہے: بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے والی طاقتوں کا مقابلہ کریں گے، آئین کی حکمرانی ہی ملک کا واحد حل ہے: محمود خان اچکزئیلاہور پریس کلب کے باہر حقوق خلق پارٹی کے زیرِ اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنماں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی ناحق قید کو ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں اور موجودہ نظام میں غریبوں کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عمران خان نے کورونا کے دوران مزدور کو بے روزگار ہونے سے بچایا اور صحت کارڈ جیسی سہولت دی، اب ہماری جدوجہد مزدور، کسان اور انصاف کے لیے ہے۔اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ مزدوروں کو منظم نہ کرنا ہماری کمزوری ہے، تاہم اب ہمیں ان طاقتوں کے خلاف صف آرا ہونا ہے جو آئین کی مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کر کے نئی پارٹیاں بنانا کسی صورت قبول نہیں، ملک صرف اسی صورت چل سکتا ہے جب آئین سب کے لیے برابر ہو۔ سابق اسپیکر اسد قیصر نے گندم کے کسانوں کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو دیوار سے لگایا گیا ہے، لیکن ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اور اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔