پاکستان

پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ، حکومت کا نئی قیمتوں کا اعلان آج ہی کرنے کا فیصلہ

حکومت اور مقتدرہ بانی پی ٹی آئی کو انگیج کریں، احتجاج کی کال محمود خان اچکزئی دیں گے: علی محمد خان
حکومت اور مقتدرہ بانی پی ٹی آئی کو انگیج کریں، احتجاج کی کال محمود خان اچکزئی دیں گے: علی محمد خان
آبنائے ہرمز کا تنازع حل نہ ہوا تو 9 مئی کو مزید بڑے اضافے کا امکان، عوام کو بوجھ سے بچانے کے لیے حکومتی کوششیں جاری
آبنائے ہرمز کا تنازع حل نہ ہوا تو 9 مئی کو مزید بڑے اضافے کا امکان، عوام کو بوجھ سے بچانے کے لیے حکومتی کوششیں جاری
عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان معمول کے مطابق کل کے بجائے آج رات ہی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ ایک روز قبل قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے عوام کو 40 روپے فی لیٹر تک کے متوقع بڑے اضافے کے فوری بوجھ سے کسی حد تک بچانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی سطح پر آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی اور ناکہ بندی کی صورتحال نے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کا براہ راست اثر قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔ اگر یہ معاملہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو 9 مئی کو ہونے والے اگلے جائزے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑا اضافہ ناگزیر ہو جائے گا۔ حکومت اس وقت بین الاقوامی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ عالمی مارکیٹ کے اثرات کم سے کم عوام تک پہنچائے جائیں، تاہم موجودہ عالمی بحران قیمتوں میں استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button