پاکستان
ملک بھر میں یکم سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی خبریں بے بنیاد، ایسوسی ایشن

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم سے 5 مئی تک پمپس بند رکھنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مارجن بڑھانے کے مطالبات کے تناظر میں ہڑتال کی افواہیں پھیلی تھیں، تاہم ایسوسی ایشن کی حالیہ وضاحت کے بعد صورتحال واضح ہو گئی ہے۔



