پاکستان

اداکارہ جگن کاظم کا مداح کے رویے پر اظہارِ افسوس، پرائیویسی کے احترام کی اپیل

فنکار بھی انسان ہیں اور نجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، معروف میزبان کا پیغام
فنکار بھی انسان ہیں اور نجی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، معروف میزبان کا پیغام
معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے اور عوام سے مشہور شخصیات کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواستی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار جب ان کی والدہ کی طبیعت انتہائی ناساز تھی اور وہ شدید ذہنی دباؤ کی حالت میں اپنی والدہ کے معائنے کے لیے ڈاکٹر کی تلاش میں مارکیٹ میں موجود تھیں، تو اس پریشانی کے عالم میں ایک خاتون مداح نے ان کی اجازت کے بغیر ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ جگن کاظم کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اتنی زیادہ ذہنی اذیت اور دباؤ میں تھیں کہ اس لڑکی کو روکنے کی ہمت بھی نہ پا سکیں۔
اداکارہ نے اس رویے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ فنکار بھی عام انسانوں کی طرح جذبات رکھتے ہیں اور انہیں بھی زندگی میں سخت ذاتی مسائل اور گھریلو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ سڑکوں، ہسپتالوں یا دیگر عوامی مقامات پر فنکاروں کی نجی زندگی اور ان کی صورتحال کا احترام کیا جائے، کیونکہ ہر وقت کیمرہ نکال کر ریکارڈنگ کرنا کسی کی بھی نجی زندگی میں مداخلت کے مترادف ہے جو کہ انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button