دنیا

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں، اہل خانہ کی دہائی

وزیراعظم اور عسکری قیادت سے فوری مداخلت کی اپیل؛ جہاز کے مالک کا تاوان دینے سے انکار، صورتحال تشویشناک
وزیراعظم اور عسکری قیادت سے فوری مداخلت کی اپیل؛ جہاز کے مالک کا تاوان دینے سے انکار، صورتحال تشویشناک
صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 11 پاکستانیوں کے خاندانوں نے شدید کرب اور اضطراب کی حالت میں حکومتِ پاکستان سے اپنے پیاروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یرغمالیوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سید حسین یوسف، کاشف عمر، یاسر خان اور امین بن شمس سمیت دیگر شہری شامل ہیں، جن کا اپنے گھر والوں سے آخری رابطہ 21 اپریل کو ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جہاز کے مالک نے مبینہ طور پر قزاقوں کو تاوان ادا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے باعث یرغمالیوں کی جانوں کو لاحق خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
شدید ذہنی اذیت سے دوچار اہل خانہ نے وزیراعظم پاکستان اور عسکری قیادت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ یرغمالی یاسر خان کی اہلیہ نے حکومت سے فوری سفارتی و عسکری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ کاشف عمر کی اہلیہ نے تجویز دی ہے کہ اس حساس معاملے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے اور ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے جو متاثرہ خاندانوں کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رکھے۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کی باحفاظت واپسی ہی ان کی واحد تمنا ہے اور ریاست کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ان پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button