پاکستان

مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

کچہ میں 14500 ایکڑ سرکاری اراضی کی تقسیم اور 'اپنا کھیت، اپنا روزگار' پروگرام شروع کرنے کا حکم
کچہ میں 14500 ایکڑ سرکاری اراضی کی تقسیم اور ‘اپنا کھیت، اپنا روزگار’ پروگرام شروع کرنے کا حکم
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے کچہ ایریا کی تقدیر بدلنے کے لیے 23 ارب روپے کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اس پروگرام کے تحت کچہ کے علاقوں میں اسکولوں، ہسپتالوں، سڑکوں اور پُلوں کا جال بچھایا جائے گا۔

اراضی کی تقسیم اور روزگار: وزیراعلیٰ نے 14500 ایکڑ سرکاری اراضی کچہ کے مقامی لوگوں کو دینے اور ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تعلیم اور اسکالرشپ: 6551 طالبات کو اسکول میل ملک پیک فراہم کیے جائیں گے، جبکہ 300 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ اور 300 کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

صحت اور وٹرنری سہولیات: علاقے میں کلینک آن ویلز، ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور موبائل وٹرنری ہسپتال مع لیب بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

امن و امان اور ٹیکنالوجی: امن و امان کے قیام کے لیے 7.1 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پہلی مرتبہ سولر انرجی سے چلنے والی ڈرون سرویلنس کا آغاز کیا گیا ہے اور تھانوں و چیک پوسٹوں کی سیف سٹی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

بجٹ کی تقسیم: سوشل انفراسٹرکچر کی بہتری پر 13.9 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button